پیونگ ینگ24؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں امریکا مخالف ریلی میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ شمالی کوریائی نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق اس ریلی میں زندگی کے ہر طبقے کے افراد شریک تھے۔ اس موقع پر حکمران ورکرز پارٹی کی پیونگ یانگ سٹی کمیٹی کے نائب چیئرمین چَو ہاک چول نے کہا کہ یہ ریلی اس کا ثبوت ہے کہ اس ملک کی عوام دشمن کو نابود کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ چول نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریائی عوام امریکی سامراجیت اور جارحیت پسندی کو دنیا بھر سے ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس ریلی میں طاقتور ملکی لیڈر کم جونگ اْن کا ایک بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا۔